: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیروبی،30اپریل(ایجنسی) افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گرنے والی سات منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش آج ہفتے کے روز بھی جاری ہے۔ سات منزلہ عمارت کل جمعہ کے روز حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گر گئی تھی۔ ریڈ کراس نے مقامی
میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمارت کے گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے اب تک پینتالیس افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔ کینیا کی ریڈ کراس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی ہلاکتوں کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ گرنے والی عمارت نیروبی کے گنجان آباد علاقے حروما میں واقع ہے۔